سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک: دوبارہ وزارت سنبھلانے کے 6 ہفتے بعد ہی سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک نے استعفیٰ دے دیا۔

عبداللہ ہمدوک نے ٹیلی وژن پر خلاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سویلین حکومت کی بحالی میں ناکامی پر عہدہ چھوڑ رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملک کو تباہی سے روکنے کی پوری کوشش کی لیکن جو کچھ بھی کیا گیا ویسا نہیں ہوا۔ اقتدار سنبھالنے والے وزیراعظم عبداللہ ہمدوک کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، احتجاج پر 21 نومبر کو ہمدوک کو دوبارہ منصب وزرات عظمیٰ دیا گیا تھا۔

ایک ماہ قبل ہی ملٹری قیادت اور سیاسی رہنماوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت معزول وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو بحال کرنے اور قید سیاسی رہنماوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا گیا تھا۔ لیکن اس معاہدے کو جمہوریت پسند جماعتوں اور ہزاروں لوگوں کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا، اور مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More