سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی: کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ اسکول کھل گئے۔ آزاد کشمیر میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں۔

موج مستی اور سیر سپاٹوں کو بریک لگ گئی۔ سندھ بھرمیں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج سے تدریسی عمل شروع ہو گیا۔ اسکول کھل گئے، کالجوں میں بھی کلاسیں لگ گئیں۔ محکمہ تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع نہیں کی جائے گی۔

موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق غور نہیں کیا جارہا۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو چکاہے۔ رواں ہفتے کراچی سے آزاد کشمیر تک بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے۔

آزادکشمیر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید 5دن کی توسیع کر دی گئی ہے۔ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ شدید سردی کے باعث کیا گیا۔ آزادکشمیر کے سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات یکم جنوری تک تھیں۔ چھٹیوں میں توسیع کے بعد اب تعلیمی ادارے10 جنوری کو کھلیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More