پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کاخواہاں ہے،پاکستان نےافغانستان کیلئے 5ارب روپےدیئے،مسئلہ کشمیرکوعالمی فورمزپراجاگرکرتےرہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیاسے گفت گو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال سفارتی لحاظ سےاہم تھا،افریقی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے پر کام کیا،فلسطین کےمسئلےپرپاکستان کامؤقف واضح ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم نے پاکستان کی شجر کاری مہم کی تعریف کی،وزیراعظم کے بیشتر اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا گیا،وزیراعظم عمران خان نے منی لا نڈرنگ روکنے سے متعلق امیر ممالک پر زور دیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ وسطی ایشیاکی اہمیت سےانکارنہیں کیاجاسکتا،سعودی عرب، ترکی، ایران اور مشرق وسطی ممالک پر خاص توجہ دی،افریقی ممالک کیساتھ ہماری تجارت میں 7فیصداضافہ ہوا،افریقہ میں 5 نئے مشن کھولیں گے دو پہلے کھول چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More