بلیک میل ہوں گے نہ کیسز میں ریلیف دیں گے، فواد چوہدری

فیصل آباد: فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلیک میل ہوں گے نہ کیسز میں ریلیف دیں گے، احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، احتساب کے قانون میں اصلاحات پر بات چیت ہوسکتی ہے، بڑی پارٹیوں کو اس بارے میں سوچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹر سمجھتا ہے کہ احتساب کا عمل مکمل ہو، وزیراعظم نے بھی صاف کہہ دیا پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان غیر جانبدار امپائر پر یقین رکھتے ہیں، ن لیگ علاقائی اور پیپلزپارٹی صرف سندھ کی جماعت ہے، جے یو آئی کا جیتنا بدقسمتی کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوگئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More