پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید دو افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 943 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 708 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 97 ہزار 235 ہو گئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 643کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 82 ہزار826، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 469، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 445، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 755، بلوچستان میں 33 ہزار 644، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 667 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 74افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 673، خیبرپختونخوا 5 ہزار 933، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 364 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More