ترجمان پنجاب حکومت نے مریم نواز کی خاموشی کو معنی خیز قرار دے دیا

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی خاموشی معنی خیز ہے، انہیں ڈیل ملے گی نا ڈھیل، بلاول زرداری لاہور تو آرہے ہیں اگر یہاں کا ڈومیسل بھی بنوالیں تو انہیں صحت کارڈ پیش کریں گے جبکہ شہبازشریف کی فنکاریاں سب جانتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور وزیر آبپاشی محسن لغاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں انتشار پیدا ہوچکا ہے، نوازشریف کو واپس آنا ہوگا کیونکہ کوٹ لکھپت جیل انکا انتظار کر رہی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت نےمریم نواز کی خاموشی کو معنی خیز قرار دے دیا۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ سندھ میں 20 ارب روپے کی گندم چوہیں کھا گئے، یہ چوہیں کبھی چائنہ کٹنگ کرتے ہیں کبھی کرپشن، سندھ کے عوام آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی سے بدلہ لیں گے۔ انہوں نے بلاول بھٹو کو دلچسپ پیش کش کردی۔

وزیر آبپاشی پنجاب محسن لغاری کا کہنا تھا کہ تین سال میں پانجند تریموں اور اسلام بیریج کی ری موڈلنگ کی ہے، تھل کینال ایک بڑا پروجیکٹ ہے، پوٹھوہار کے علاقے میں چھوٹے ڈیم بنارہے ہیں جبکہ سندھ کو اپنے بیریجز کی مونیٹرنگ کروائی ہے لیکن سندھ پنجاب کو معائنہ کی اجازت نہیں دے رہا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More