تحریک انصاف نے ملک کا جو حشر کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی

کراچی: وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ملک کا جو حشر کیا ہے اسکی مثال نہیں ملتی، ایم کیو ایم کو یقین ہے اگر دو چار ماہ میں بلدیاتی الیکشن ہوئے تو ان کا حشر بھی پاکستان تحریک انصاف جیسا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ جن کاندھوں پر بیٹھے ہیں وہ آپ کی نالائقیوں کابوجھ اٹھا کرتھک چکے ہیں، ان کی نالائقیوں کی وجہ سے ملک کو خطرہ ہے ابھی نئے سال کا آغاز ہوا ہی تھا کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، ماہر معیشت کہتے رہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدہ ملک دشمنی ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ گورنر سندھ کے اعتراضات کے بعد بلدیاتی قانون میں ترمیم بھی کی گئی ایک صاحب کو پی ٹی آئی سندھ کا صدر بنایا گیا ہے، خوشی ہے بچی کچی پی ٹی آئی ہے اب وہ بھی ختم ہوجائے گی، یہ گندم غائب ہونے والی بات بھی غلط ہے مختلف ملز کو محکمہ خوراک قرض پر گندم فراہم کرتا ہے، کچھ ملز دیوالیہ ہوگئیں اور ادائیگی نہیں کرسکیں۔

صوبائی وزیر طلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سندھ سے صفایا ہوچکا ہے، پتا نہیں یہ کیا کھا کریا نشہ کر کے آتے ہیں جو کہتے ہیں کہ سندھ میں اگلی حکومت پی ٹی آئی کی ہوگی پی ٹی آئی کے ارسطو جنہیں وزارت سے برطرف کردیا گیا تھا، وہ ارسطو فرماتے ہیں سندھ کا بلدیاتی قانون پاکستان کے لیے خطرہ ہے اسمبلی میں ترامیم لائیں، دلائل دیں ہوسکتا ہے ہم آپ کی بات مان لیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More