اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔اخلاقی طور پر یہ منی بجٹ پیش کرنے کاجواز کھوچکے ہیں۔
ایک ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ہفتہ وار بنیاد پر قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، منی بجٹ کے بعد مہنگائی میں مزید شدت آئے گی، حالیہ ایک سروے میں پاکستان کی اکثریت نے اس حکومت کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا ووٹ دیا ہے، اخلاقی طور پر یہ اب منی بجٹ پیش کرنے اور حکومت کرنے کا جواز کھو چکے ہیں۔ ؎
شیری رحمان نے کہا کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح 12.3 فیصد رہی، جو 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، کم آمدنی والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 21.92 فیصد ہے، تباہی سرکار اپنی ہی نااہلی کے ریکارڈ توڑ رہی ہے، عارضی بنیادوں پر معیشت چلانے کی خوفناک نتائج سامنے آ رہے ہیں۔