وزیراعظم کی زیرصدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعظم عمران خان کو احساس راشن پروگرام کے تحت ماہانہ روپے کی سبسڈی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت احساس راشن پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، معاون خصوصی شہباز گل اور متعلقہ سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے احساس راشن پروگرام سے متعلق کریانہ سٹورز اور ممکنہ فائدہ اٹھانے والوں میں بیداری کیلئے ضلع حکام کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، غریب ترین لوگوں کو اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دے رہے ہیں۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ متعلقہ حکام غریبوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے رجسٹریشن عمل کو تیز کریں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈچ فلاسفر کا قول شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخ سے سبق نہ سیکھنے والے غلطیاں دہرانے پر قابل مذمت ٹھہرتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More