حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ارکان حکومتی اقدامات کو زیادہ اجاگر کرنے میں کردار ادا کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے حکومتی ارکان سے ملاقات کے دوران ارکان کو پی اے سی اجلاسوں میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں ہونے والی بے ضابطگیوں سے متعلق تیاری کے ساتھ اجلاس میں جائیں، پبلک اکاونٹس کمیٹی عوام کے ٹیکس کے پیسے کا محافظ فورم ہے۔

ملاقات میں کمیٹی ارکان نے بتایا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی میں کرپشن کی نشاندہی کے موثر نتائج سامنے نہیں آئے، کمیٹی صرف آڈٹ پیراز کو دیکھتی ہے، ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں کی کمزوری کے باعث کرپشن کیسز منطقی انجام کو نہیں پہنچتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن اپنے دور میں ہونے والی بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ لوگوں کا بہت اہم کردار ہے، زیادہ فعال کردار ادا کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More