ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹنگ سے اپوزیشن کی دھاندلی زدہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوجائے گی۔ ای وی ایم سے الیکشن کے اعلان پر دھاندلی سے الیکشن جیتنے والی جماعتوں پر لرزہ طاری ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کے موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا کہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ ہیں، یہ دونوں جماعتیں ٹھپہ مافیا کی ماسٹر مائنڈ ہیں، (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی نے ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے الیکشن جیتے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ شفاف الیکشن ووٹ کی حرمت کیلئے ضروری ہیں۔ قوم ای وی ایم کے ذریعے ووٹنگ کی حامی ہے، انتخابات میں ای وی ایم ”تھرڈ ائمپائر“کا کردار ادا کرے گی، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے خوفزدہ اپوزیشن کو اپناسیاسی مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ دنیا ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہی ہے اور اپوزیشن پاکستان کو پیچھے کی طرف لیجانا چاہتی ہے، اپوزیشن3سال سے رورہی ہے اور یہ آئندہ بھی روتی رہے گی، اپوزیشن کو اگلے 5سال بھی اسی تنخواہ پر کام کرنا پڑے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More