اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد

نیو یارک: اقوام متحدہ نے ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کرنے پر پابندی عائد کردی۔ اپنے فیصلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا کہ عالمی ادارے میں افغانستان کی نمائندگی کوئی نہیں کرے گا۔

اقوام متحدہ کی کمیٹی کی جانب سے کہا گیا کہ طالبان کو اقوام متحدہ میں افغانستان کی نمائندگی کی اجازت نہیں، کمیٹی نے میانمار کے فوجی حکمرانوں کو بھی اپنے ملک کی نمائندگی کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔

دوسری جانب ورلڈ بینک نے افغانستان کے منجمد فنڈز دو امدادی تنظیموں کو منتقل کرنے کی منظوری دے دی ۔ عالمی ادارہ خوراک اور عالمی ادارہ برائے اطفال کو 280 ملین ڈالرز منتقل کئے جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More