کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 175 روپے 71 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

کاروبار شروع ہو تو انڈیکس 45 ہزار 369 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے اندر اندر 1033 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور اب تک انڈیکس 44 ہزار 335 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More