ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے طلبہ بھی پریشان

ملتان: گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر طلبہ کیلئے بھی پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے۔ طلبہ تعلمی اداروں کی کینٹین کا کھانا کھانے پر مجبور ہیں رپورٹ کررہے ہیں۔

جیسے جیسے سردی میں اضافہ ہو رہا ہے گیس کا مسلئہ سنگین ہوتا چلا جا رہا ہے۔ گیس نا ہونے کی وجہ سے طلبہ بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ صبح کالج یونیورسٹی کے ٹائم گیس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے گھر سے بغیر ناشتہ کیے جانا پڑتا ہے۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ گھر سے ملنے والی پاکٹ منی اب کینٹین پر ناشتے اور کھانے پر خرچ کرنی پڑتی ہے جبکہ سردیوں میں ٹھنڈے پانی کے استعمال سے بیمار ہونے کا خطرہ الگ رہتا ہے۔ طلبہ کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More