ٹی 20ورلڈکپ: پاکستان آج نمیبیا سے مد مقابل ہو گا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں آج نمبیا سے مدمقابل ہو گی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیم میں آج چند تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی میں بھر پور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے بالنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی اور کوچز نے کھلاڑیوں کی خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دی۔

آج نمبیا سے کامیابی کی صورت میں گروپ بی سے قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More