انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے مزید سستا ہوگیا

کراچی: سعودی عرب سے مالی معاونت ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پرہی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا۔

فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر170 روپے29 پیسوں پرٹریڈ ہورہا ہے۔26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔ 26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں 4 روپے98 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کے پیکیج اور خام تیل کی عالمی قیمت میں بتدریج کمی جیسے عوامل نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کو بڑھا دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More