ہنگو:کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے ہنگو کی تحصیل ٹل میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ کی تحصیل ٹل ہنگو اور اس کے مضافات میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن سے واپسی پر ٹیم ٹل کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔
سی ٹی ڈی کی ٹیم نے فوری جوابی کارروائی کی جس میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔