وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کو مشاورت کیلئے بلا لیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں کو آج مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما آج کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔عمران خان اہم فیصلوں کے متعلق اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے۔

اطلاعات ہیں کہ مشاورتی اجلاس میں ایم کیوایم، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے)، ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی(بی اےپی) کومدعو کیا گیا ہے۔

اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم کےاحتجاجی مارچ سے پیدا صورتحال پراعتماد میں لیا جائے گا۔ اتحادی جماعتوں کو کالعدم تنظیم سےمعاہدے پربھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More