ایف آئی اے کا سابق اسپیکر کو چوتھا نوٹس، 5 ستمبر کو طلب

پشاور: پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق اسپیکر اسد قیصر کو چوتھا نوٹس جاری کردیا۔

ایف آئی اے نے اسد قیصرکو 5 ستمبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دو بینک اکاوئنٹس سامنے آنے پر ایف نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

نوٹس کے ذریعے ایف آئی اے کی جانب سے اسد قیصر کو 11اگست، 18 اگست اور 29 اگست کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More