پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور ریڈ زون میں پولیس و ایف سی کے ایک ہزار جوانوں کو ڈیوٹی پر مامور کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ الیکشن کمیشن میں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے فیصلہ کیا ہے کہ ریڈ زون میں غیر متعلقہ افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، میڈیا افراد اور ریڈ زون میں واقع دفاتر جانے والے  لوگ اپنی شناخت کے بعد داخل ہو سکیں گے۔

ذرائع کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے رینجرز کوا سٹینڈ بائے پر رکھا جائے گا،۔

ریڈوزون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ اور سیرینا چوک کو استعمال کیا جا سکے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More