تازہ ترین
ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، عثمان بزدار

لاہور: (02 اگست 2020) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہروں کی صفائی کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے گئے ہیں، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید الا ضحیٰ کے دوسرے روز بھی صفائی آپریشن موثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز کی طرح آج بھی صفائی کے بہترین انتظامات ہونے چاہئیں ،صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں تسلسل کے ساتھ گلیوں، سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں ،بروقت آلائشیں اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں،جہاں کہیں سے کوئی شکایت آئی، عملے کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی ،ہر قیمت پر شہر صاف ستھرے نظرآنےچاہیئں۔

وزیراعلی کا کہنا کہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،شہری قربانی کرنے کے فوراً بعد صفائی کیلئے قائم سیل پر رابطہ کرکے آلائشیں اٹھوائیں ۔

Comments are closed.

Scroll To Top