تازہ ترین
لاہور میں بارش کا پانی جمع، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور میں بارش کا پانی جمع، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

لاہور: (02 اگست 2020) عید کے دوسرے روز موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔ لاہور کے مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

عید کے دوسرے روز لاہور میں برکھا برسنے سے جہاں ایک طرف شہریوں نے سکھ کا سانس لیا وہیں پانی کھڑا ہونے سے انہیں پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں اکہتر ملی میٹر تک ریکارڈ، لکشمی چوک انہتر ملی میٹر جبکہ شاہدرہ میں پینسٹھ ملی میٹر ہوئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےنشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے واسا حکام کو فوری نکاسی کا حکم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بارش کا پانی نکالنے کیلئے پیشگی اقدامات کیوں نہیں کیے گئے؟ پانی کھڑا ہونے سے رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متعلقہ حکام کی بے خبری افسوسناک ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عید کے ایام میں پانی کھڑا ہونے سے صفائی کے کام میں رکاوٹ آ سکتی ہے،پانی کی نکاسی میں سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Comments are closed.

Scroll To Top