سندھ اور بلوچستان میں آج سے بارشوں کی پیش گوئی

کراچی: آج سے سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کر دی گئی۔

مون سون کےزودار اسپیل میں ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔دوسرے روز بھی بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، گجرات، قصور،جہانیاں سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی۔ نشیبی علاقوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔ آزاد کشمیر میں بھی بادل جم کر برسے۔ مظفر آباد، بھمبر سمیت دیگر شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین روز تک بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیا ت نے سندھ اور بلوچستان میں آج سے تیز بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ پی ڈی ایم اے نے اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے اس مرحلے میں بارشیں برسانےوالا سسٹم مضبوط ہے جس کے باعث شدید بارشیں ہوں گی۔ جس میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ میں بادل برسیں گے۔

کراچی میں 2جولائی سے پانچ جولائی تک بارش ہوگی۔ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، میرپورخاص ،عمرکوٹ اور دادو میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے بلوچستان کے تیرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے سے متعلق مراسلے جاری کیے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنےکا خطرہ ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More