وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بہاوالدین زکریا ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا۔

پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کمیٹی نے خواتین کےتحفظ کے لیے ریلوے سیکیورٹی کے طریقہ کار میں تبدیلیوں کی تجاویز دے دیں۔ اسٹریٹجک ریفارمز کمیٹی کے مطابق لیڈی ریلوے پولیس فورس کی ٹیمیں ٹرین اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی۔خاتون مسافروں کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے “سفر سہیلی”موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔

تجاویز کے مطابق پرنٹ شدہ ٹکٹوں پر ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کی ہدایات ہوں گی،ایمرجنسی نمبر بھی پرنٹ کیا جائے گا۔اسٹیشنز پر لیڈی سب انسپکٹر اور 2 لیڈی کانسٹیبل کی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ٹرینوں میں ایمرجنسی ایس اوایس بٹن نصب کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ریلوے حکام سے رپورٹ طلب کی ہے اور متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کرنے کے ساتھ گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More