عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں، وزیر اعظم

اسلام آباد: چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کے بیان پر وزیر اعظم شہباز شریف کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت میں ترکی میں معاہدوں پر دستخط کر رہا ہوں،عمران نیازی ملک کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔ عمران نیازی عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں ،ان کا حالیہ انٹرویو ہی بڑاثبوت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی اپنی سیاست کریں لیکن حد سے تجاوز نہ کریں۔عمران نیازی پاکستان کی تقسیم کی بات کرنے کی ہمت نہ کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے صحیح فیصلے نہ کئے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More