عمران خان کی 25 جون تک راہداری ضمانت منظور

پشاور: ہائیکورٹ نے 25جون تک عمران خان کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔

پشاورہائیکورٹ میں عمران خان کی راہداری ضمانت کیلئے درخواست پرسماعت ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پشاورہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی راہداری ضمانت 25جون تک منظور کرلی۔

عمران خان کی ضمانت 50 ہزار روپے اور دو شخصی ضمانتوں پر منظور کی گئی۔ عمران خان نے گرفتاری کےپیش نظرراہداری ضمانت لینے کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی عمران خان کی گرفتاری کا اشارہ دے چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More