فواد چوہدری کی عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیر قانون فواد چوہدری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کردی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزارت قانون و انصاف کا چارج سنبھالتے ہی بڑا ایکشن لے لیا۔ فواد چوہدری نے عالمی سازش کے حوالے سے کمیشن قائم کرنے کی ہدایات کردیں۔ کمیشن عالمی سازش کے ذریعے حکومت کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد جیسے دیگر عوامل کا جائزہ لے گا۔کمیشن عالمی سازش کی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے اسلام آباد، کراچی، لاہور میں درجنوں لیگل افسران کو تبدیل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے۔وزارت قانون و انصاف کے تمام افسران کو اپنے فرائض منصبی بہتر انداز میں انجام دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج ہی اپنی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ بیرونی سازش کا حصہ بننے والی جماعتوں پر غداری کے مقدمات شروع کرنے چاہیے، اب فواد چودھری وزیر قانون ہیں۔ اگر وہ ہدایت کریں تو ان جماعتوں کو ڈی نوٹیفائی کردوں گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More