وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی

لاہور: سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ آج نہیں ہوگی، آج انتخاب کا شیڈول جاری ہوگا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کا آغاز آج ہوگا، وزیراعلی پنجاب کے کاغذات نامزدگی کیلئے امیدوار اپنے کاغذات آج جمع کرائیں گے۔ قائد ایوان کے انتخاب کیلئے اجلاس کا ایجنڈا اسمبلی سیکریٹریٹ نے جاری کر دیا۔

اسمبلی سیکریٹریٹ نے ایس او پیز برائے اسمبلی بزنس جاری کر دئیے۔ ایجنڈے کے تحت ارکان اسمبلی کے ساتھ مہمانوں کا داخلہ بند ہے، کوئی ممبر اپنا سیل فون ہاوس میں لے کر نہیں جائے گا، باہر سیکیورٹی کو جمع کرائے گا۔

خواتین ممبرز اپنا ہینڈنگ بیگ سیکیورٹی کو جمع کرائے ہاوس میں لے جانا منع یے۔ قائد ایوان کے انتخاب کے دن ممبرز اپنا شناختی کارڈ اور اسمبلی کارڈ ہمراہ لائیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More