ملک کو آگے لے جانے کیلیے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کو آگے لے جانے کیلیے الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے سیاست کے لیے اہم ہیں۔حالات تشویشناک ہیں۔ہر گھنٹے بعد ملکی صورتحال بدل سکتی ہے۔ملک کو آگے لے جانے کا الیکشن کے علاوہ کوئی حل نہیں۔رمضان کے بعد انتخابات کرائے جائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ی ٹی آئی کے تمام اراکین اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہوجائیں۔منحرف اراکین اپنے حلقوں میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔عدم اعتماد ہوتی ہے تو وزیراعظم کب تک ذمہ داریاں سنبھالیں گے اس پر آئین خاموش ہے۔دیکھ رہے ہیں صدر مملکت وزیراعظم کو کس وقت کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ چور اورڈاکو باپ بیٹا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عہدے کے امیدوار ہیں۔آصف زرداری کو بھتہ تو اب بھی مل رہاہے اور اداروں کو سب پتہ ہے۔ہم نے بھی غلطیاں کیں اور کمزوریاں ہماری بھی ہیں ،مگر لوگ ان کو دیکھنا نہیں چاہتے۔منحرف ارکان قوم کی کیاترجمانی کریں گے،فیملی نظام ملک کیلئےنمک کی کان ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پیر کو سیاست سےریٹائر ہونا تھا مگر اب مجھے اور زیادہ کام کرنا ہے۔جو پارٹیاں عالمی سازش میں شامل ہیں ان کے خلاف غداری کے مقدمات کرائے جائیں۔ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیا جائے جو غیر ملکی پیسے لے کر سازش کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہکیا ملک کو مقصود چپڑاسی اور دہلی بھلے والے چلائیں گے۔ضمیر فروش جماعتوں کے خلاف سیاسی اعلان جنگ کرتا ہوں۔ لڑائی اب گلی محلوں تک پہنچ گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More