ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرے گا، مسلم لیگ ن

لاہور: جہانگیر ترین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے حمزہ شہباز کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ ترین گروپ اور مسلم لیگ ن کے معاملات طے پا گئے ہیں اور ترین گروپ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کریں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جہانگیز ترین سے بات چیت کا آخری راؤنڈ نتیجہ خیز رہا۔

انہوں نے متحدہ اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت کرنے پر جہانگیر ترین اور ان کے گروپ کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ جہانگیر ترین کی مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار سے لندن میں طویل ملاقات ہوئی ہے جس میں ملکی سیاست کے حوالے سے بات چیت ہوئی اور مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما پرویز الہیٰ کو نامزد کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More