تیسرا ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا فیصلہ کن میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے یک طرفہ مقابلے کے بعد 88 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جس میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے مقررہ 50 اوورز میں 348 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اس میچ میں پاکستان بہت سے ریکارڈ اپنے نام کیے جبکہ بابراعظم اور امام الحق کی سنچری کی بدولت مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 348 رنز کا بڑا ہدف حاصل کیا جبکہ 2017 کے بعد پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے میچ میں شکست دینے میں کامیاب ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More