ملک میں کورونا وائرس سے ایک شخص جاں بحق، تعداد 30ہزار سے زائد ہوگئی

اسلام آباد: کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد30ہزار 360ہو گئی ۔370 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے ۔

حکومتی اعدادو شمار کے مطابق اس وقت ملک میں 39ہزار 185کورونا کے مریض ہیں جن میں سے 370مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔کورونا کے اب تک 15لاکھ25ہزار 181مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 85ہزار 996افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اعدادو شمار کے مطابق سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ سے 5لاکھ 75ہزار473سامنے آئے جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 5ہزار 87مریض سامنے آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More