ملک میں صدارتی نظام، ایمرجنسی یا عدم اعتماد کا کوئی چانس نہیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے ملک میں صدارتی نظام، ایمرجنسی یا عدم اعتماد کا کوئی چانس نہیں اور نہ ڈیل یا ڈھیل دے رہے ہیں۔ 7 فروری کوسعودی عرب کے وزیرداخلہ پاکستان آئیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف بدقسمت آدمی ہیں، ملک سے بھاگے ہوئے ہیں، وہ جعلی رپورٹ پر بیرون ملک گئےاور جعلی رپورٹ پر ہی لندن میں مقیم ہیں۔ کہا جا رہا ہے نوازشریف کورونا کی وجہ سےعلاج نہیں کرا سکے۔ اپوزیشن کے تلوں میں تیل نہیں، اس کے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں، یہ کہتے ہیں اسلام آباد کی جانب کورونا کے دوران مارچ کریں، عمران خان کئی بار کہہ چکا یہ اپنا شوق پورا کر لیں۔ 27 فروری اور 23 مارچ کو سب دیکھ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چین کے اہم دورے پر جا رہے ہیں جہاں چینی قیادت کے ساتھ سی پیک اور دوسرے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سعودی عرب کے وزیرداخلہ 7 فروری کو پاکستان آئیں گے، صدرمملکت اور وزیراعظم سےملاقاتیں کریں گے، سعودی عرب کے ساتھ ہمارا رشتہ ہمالیہ سے بھی بلند ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More