خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: 12 اضلاع میں دوبارہ پولنگ کا اعلان

پشاور: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن کمیشن نے 12مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کااعلان کردیا ہے۔ پولنگ 13 فروری کو ہوگی۔

پولنگ ان پولنگ اسٹیشن پر ہو گی جہاں الیکشن مواد، پولنگ ریکارڈ، بیلٹ بکس چھینے، اسٹاف کے غوا اور یرغمال بنانے کے واقعات ہوئے تھے۔ پشاور کے 1، نوشہرہ 2، خیبر کے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ جبکہ مردان کے 3، کوہاٹ درہ آدم خیل کے تمام 54 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا گیا ہے۔

پولنگ ان نشتوں پر بھی ہوگی جہاں امیدوار انتقال کر گئے تھے جبکہ 6 پولنگ اسٹیشن کے کیسز ابھی عدالت میں ہیں جن پر جلد فیصلہ ہو گا۔ پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More