اگر ووٹ نے فیصلہ نہ کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا

حیدر آباد: ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اگر ووٹ نے فیصلہ نہ کیا تو روڈ کو فیصلہ کرنا ہوگا، کراچی کے عوام سڑکوں پر آجائیں تو اسلام آباد کا منظر نامہ تبدیل ہو جاتا ہے ۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 10سال سےایم کیوایم پرغیراعلانیہ پابندی ہے،ہم اس پابندی کے عادی بھی ہیں، ایم کیوایم کارکنوں کیخلاف مقدمات درج ہوتے رہے،حکمرانوں کی زیادتیوں کیخلاف کھڑے ہوئے ہیں، ٹکراؤ کی بجائے عدالتوں سےرجوع کیا،مشکلات کےباوجودکام کررہےہیں کیونکہ ہمارابیانیہ مضبوط ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ جاگیردارانہ نظام جہالت پرپلتا ہے،18ویں ترمیم کےمعاملےپرمتحدہ کی ٹیم کوسلام پیش کرتاہوں، یہ جشن کامیابی کامعاملہ نہیں،شکر کا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More