عمدہ بیٹنگ کے باوجود شکست پر حسن علی نے کپتان کو تسلی دی

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو عمدہ کارکردگی کے باوجود شکست پر حسن علی نے تسلی دی۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر91 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مخالف ٹیم ملتان سلطانز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 218 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا گیا تھا۔ جس کے حصول کے لیے شاداب خان نے 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے جیت کی امید پیدا کر دی تھی۔

شاداب خان کی عمدہ بیٹنگ بھی اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح نہ دلوا سکی جس پر شاداب خان انتہائی دلبرداشتہ ہو گئے تھے تاہم شائقین اور ان کے ساتھی شاداب خان کی ڈھارس بندھاتے رہے لیکن حسن علی نے شاداب خاب کے لیے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔

حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کپتان ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہے، آج آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا بہت اچھا لگا اور ہمیں آپ کا ساتھ میسر تھا۔ شاداب خان کا اپنی ٹیم کو جتوانے کے لیے کی گئی عمدہ بیٹنگ نے صارفین کے دل جیت لیے اور شاداب خان ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More