حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار رہےگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 142 روپے 62 پیسے برقرار رہے گی۔

مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 116 روپے 53 پیسے برقرار رہے گی۔ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے سات پیسے برقرار رہے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More