وزیراعظم عمران خان کی ایف بی آر ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ایف بی آر ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نومبرمیں گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ محصولات جمع ہوئیں، گزشتہ برس 5 ماہ کے مقابلے میں رواں برس 5 ماہ کی محصولات 37 فیصد زیادہ ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ نومبر میں ٹیکس وصولیاں 470 ارب، گزشتہ سال کے مقابلے 35 فیصد اضافہ ہے، کورونا کے باوجود پاکستان میں معاشی سرگرمیاں عروج پر، کاروبار صحیح چل رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More