ونٹر اولمپکس 2022 شیڈول کے مطابق ہوں گے، چین

بیجنگ: چین نے اعلان کیا ہے کہ ونٹر اولمپکس دو ہزار بائیس شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

چین کا کہنا ہے کہ کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کے آنے سے اولمپکس کے شیڈول پر فرق نہیں پڑے گا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا اندازہ ہے کہ نئے وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی ہماری کوششوں کو یقینی طور پر کچھ چیلنج درپیش ہوں گے، لیکن جیسا کہ چین کو کورونا وائرس کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کا تجربہ ہے، ہم آسانی اور کامیابی کے ساتھ اس چیلنج کو مکمل کر لیں گے۔

بیجنگ میں 4 فروری سے 20 فروری تک تمام ایتھلیٹس اپنے متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ کھیلوں کا حصہ بنیں گے لیکن ان میں غیر ملکی سیاح اور شائقین موجود نہیں ہوں گے۔

کھیلوں میں کھلاڑیوں کو کلوز لوپ ببل میں رکھا جائے گا ، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کورونا کی جانچ کی جائے گی۔ چین میں صحت کے حکام کے مطابق 1.1 بلین سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کے خلاف مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More