مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری، مزید 2 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بر بریت کا سلسلہ نہ رک سکا، کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلواما میں بھارتی فوج نے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا، کشمیریوں کو قصبہ یارمیں نام نہاد سرچ آپریشن کےدوران نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فوج کا علاقے میں سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی، جس کی وجہ سے دکانیں اور کاروباری مراکز مکمل طور پر بند رہے۔ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More