کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا پوری دنیا کیلئے چیلنج بن چکا ہے۔ اب اومی کرون نامی وائرس دنیا بھر کیلئے خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔ وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین ہی موثر ذریعہ ہے۔

کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران بزدار حکومت نے ایک او رسنگ میل عبور کرلیا۔ پنجاب میں 12روزہ خصوصی مہم ریچ ایوری ڈورکے دوران ایک کروڑ 30لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کر لیا۔ وزیراعلیٰ آفس میں ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور عملے کے اعزاز میں خصوصی تقریب ہوئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج سے ریچ ایوری ڈور مہم کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن لگانے کیلئے حکومت سرگرم عمل ہے، پنجاب ویکسی نیشن ٹارگٹ کے لحاظ سے تمام صوبوں میں سرفہرست ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ویکسی نیشن مہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تمام ڈیپارٹمنٹس کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مشکل حالات کے باوجود سب نے ٹیم ورک کامظاہرہ کیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس نہیں، ینگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات بھی نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More