اگلے الیکشن سے عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن سے عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

مریم اورنگزیب نے فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن ای وی ایم سے نہیں ہوگا، فواد چوہدری صاحب صحح کہا کہ الیکشن کرانے کے پیسے دینے سے پہلے عمران صاحب ملک چھوڑ کے جاچکے ہوں گے تو پیسے کیسے دیں گے، اگلے الیکشن سے آٹا، چینی، بجلی گیس اور دوائی عمران مافیا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ ‎الیکشن اور الیکشن اصلاحات غنڈہ گردی، فسطائی، غیرجمہوری اور آمرانہ رویہ سے نہیں کی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ ‎فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں ،‎یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی گیس کے بل جلائے جائیں، آئینی اداروں سے غنڈہ گردی نہیں چل سکتی، ‎ای وی ایم کو پارلیمنٹ، اپوزیشن ، عوام اور الیکشن کمشن مسترد کرچکے ہیں، مشترکہ اجلاس میں جو بل پاس کرائے گئے وہ کبھی پارلیمان کے کسی فورم پہ نہیں لائے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں الیکشن اصلاحات کے قانون اِس طرح پاس نہیں ہوئے، جو ‎کورونا فنڈ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت کارڈ میں بائیو میٹرک نہ کراسکے، وہ ای وی پر الیکشن کرانے کی بات کس منہ سے کررہے ہیں، ‎ای وی ایم کی بات کرنے سے پہلے 1200 ارب کے کورونا ریلیف فنڈ میں دھاندلیوں اور چوری کا جواب دیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More