تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت ایسے کام کرتی ہے کہ نہ پھر اگل سکتی ہے نہ نگل سکتی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بیٹھ کر ملک کے مفاد کے لیے سوچنا چاہیے۔

اسلام آباد احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پوری ذمہ داری سندھ حکومت پر ڈال دے، انشاللہ لوگ جلد ملک کی پوری ذمہ داری پیپلز پارٹی کو دیں گے، موجودہ حکومت ایسے منصوبے کررہی جس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنا زیادہ بہتر ہے، موجودہ حکومت کے خلاف جمعہ کو پیپلز پارٹی نے احتجاج کیاتھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تحریک انصاف کہتی ہے کہ کراچی کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے،جب بھی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More