نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس، وزیر اعلیٰ سندھ پر آج بھی فرد جرم عائد نہ کی جاسکی

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پر نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس میں فرد جرم عائد بھی عائد نہ ہو سکی ، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 نومبر کی تاریخ مقرر کی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ہوئی ، ملزم نیازعلی نےنیب ترمیمی آرڈیننس کےتحت ریفرنس چیلنج کیا ، عدالت نےنیب کو نوٹس جاری کرکےجواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریمارکس میں کہا کہ سناہےایک نیانیب آرڈیننس بھی آیاہے، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جی ، نجی لوگوں کو احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ہفتے کا وقت اور دے دیتے ہیں۔ عدالت نےریفرنس پرسماعت 17 نومبرتک ملتوی کردی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More