کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح1.18ہو گئی

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید7افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار 456 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید482کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 73 ہزار560ہوگئی۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 40ہزار621کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 1.18 فیصد رہی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 70ہزار175، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 78 ہزار74، پنجاب میں 4 لاکھ 40 ہزار259، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار921، بلوچستان میں 33 ہزار263، آزاد کشمیر میں 34 ہزار478 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار390 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 918 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار568، خیبرپختونخوا 5 ہزار748، اسلام آباد 940، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 356 اور آزاد کشمیر میں 740 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More