پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی

اسلام آباد: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان کے 74 ویں دن کے موقع پر اہلِیان گلگت بلتستان اور پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔

ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نےڈوگرہ راج سے گلگت بلتستان کی آزادی اور الحاق پاکستان کے دن پر گلگت بلتستان کے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتے کہا کہ یکم نومبر این سو سینتالیس کو گلگت بلتستان کے بہادر عوام نے ڈوگرا راج سے نجات حاصل کرکے پاکستان سے الحاق کیا، آج اس عہدِ وفا کی تجدید کا دن ہے،جس کی بنیاد 74 سال قبل گلگت بلتستان کے بزرگوں نے الحاقِ پاکستان کی شکل میں رکھی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ گلگت بلتستان کی عوام کی بہبود و ترقی کے لئے اقدام اٹھائے ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سب سے پہلے 1974 میں گلگت بلتستان میں اصلاحات کو متعارف کرایا،جس کے نتیجے میں ایف سی آر اور راج شاہی کا خاتمہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہید بینظیر کی حکومت نے 1994 میں گلگت بلتستان کو پہلا لیگل فریم ورک آرڈر دیا جبکہ آصف علی زرداری نے 2009 میں گلگت بلتستان کو شناخت دی اور یہاں کی اسمبلی کو بااختیار بنایا، پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی حفاظت اور ترقی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More