تازہ ترین
عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی مبارکباد

عید الاضحیٰ کے موقع پر عالمی رہنماؤں کی مبارکباد

ریاض: (یکم اگست 2020) سعودی عرب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو، متحدہ عرب امارات کے حاکموں اور دیگر رہنماؤں نے عیدالاضحیٰ کے پیغامات میں مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سعودی عرب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عالم اسلام کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کی۔اپنے ٹوئٹر پر عید پیغام میں کہاکہ  اللہ تعالی ہمیں اور آپ کو خیر و برکت، صحت اور عافیت  و بھرپور عید سے نوازے۔  اللہ سے اس بات کا بھی سوال کرتے ہیں کہ تمام حجاج کرام کے حج کو اور مسلمانوں کی اطاعت کو قبول فرمائے   اور اپنے فضل سے ہمارے ملک اور پوری دنیا سے اس کورونا وائرس کی وبا کا خاتمہ فرمائے۔

اس سے  پہلے سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے تصدیق کی تھی کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کامیاب آپریشن کے بعد جمعرات کی شام ہسپتال سے رخصت ہو گئے اور گھر پہنچ گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں شیخ محمد بن راشد اور شیخ محمد بن زید نے عرب اور مسلم دنیا کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اوردیگر نے تمام مسلمانوں عید الاضحیٰ مبارک ہو۔ امید ہے مسلمانوں کی قربانی     کے صدقے  اللہ تعالیٰ دنیاکو کورونا وبا دیگر تیلیفوں سےنجات دے گا۔

Comments are closed.

Scroll To Top