کے کے کی کانسرٹ میں طبیعت بگڑنے اور اسپتال جانے کی ویڈیوز سامنے آ گئیں

نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کرشنا کمار کی کانسرٹ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے اور اسپتال جانے کی ویڈیوز منظرعام پرآگئیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز گلوکار کی گزشتہ شب اچانک موت نے ان کے مداحوں اور بالی اسٹارز کو افسردہ اور حیران کر رکھا وہیں ان کے آخری لمحات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ کے کے گزشتہ شب کولکتہ شہر میں کنسرٹ کر رہے تھے کہ اسٹیج پرپرفارمنس کی دوران ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ۔

انہوں نے پر فارمنس کے دوران اپنے مینجر کو بلایا اور اسے طبیعت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسٹیج پر اس لمحے کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ان کے مداح ان کی اس طرح اچانک موت پر صدمے سے دوچار ہیں اور افسوس کا اظہار کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےشیئر کی گئی ایک اور ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

طبیعت بگڑنے پر کے کے کو جلدی میں کنسرٹ ہال سے اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کانسرٹ کی جگہ کا اے سی کام نہیں کررہا تھا جس کے باعث کے کے گھبراہٹ کا شکار ہوئے ۔ انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More