بلاول بھٹو کی ترک ہم منصب سے ایک ماہ میں دوسری ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

انقراۃ: وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ترک ہم منصب سے انقرہ میں ملاقات، ترک وزیر خارجہ میولت چاوش اوگلو کی جانب سے بلاول بھٹو کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

ترک وزیرخارجہ میولت چاوش اوگلو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پیار اور محبت پر مبنی ہیں، پاکستان اور ترک عوام ایک دوسرے کے لیے محبت رکھتے ہیں۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور ترک ہم منصب میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیرخارجہ اور بلاول بھٹونے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کا جائزہ لیا، اعلی ترین تزویراتی تعاون کونسل اوراقتصادی فریم ورک دونوں ممالک کےلیے مفید قرار دئیے گئے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ترکی میں اعلیٰ ترین تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کا منتظر ہے، جموں و کشمیر تنازعے پر ترک حکومت کی حمایت اور اصولی موقف کے مشکورہیں، بین الاقوامی برادری اور افغان حکومت میں مسلسل رابطے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا، بلاول بھٹو کی یوکرین بحران میں تعمیری کردار میں ترک وزیر خارجہ کی ذاتی کوشش کی تعریف بھی کی۔ وزیر خارجہ ترکی کے سرکاری دورے پر وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں، ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں دونوں وزرائے خارجہ کی یہ دوسری ملاقات تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More