اسکول کے بعد امریکی یونیورسٹی میں فائرنگ

واشنگٹن: امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ، اسکول کے بعد امریکی ریاست لوزیانا کی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران فائرنگ ہوئی۔

فائرنگ سے خاتون ہلاک اور 2 افراد زخمی ہو گئے، امریکا میڈیا کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ فائرنگ کا واقع یونیورسٹی کے گریجویشن ہال میں ہوا، جہاں ہائی اسکول کی گریجویشن تقریب جاری تھی۔ یا رہے گزشتہ ہفتے امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ہلاک ہونے والے 19 طلبا میں دوسری، تیسری اور چوتھی جماعت کے طالبعلم شامل تھیں جن کی عمریں سات سے دس سال کے درمیان تھیں۔ اس واقعے میں اسکول کے دو اساتذہ بھی ہلاک ہوئے۔ اس معاملے کی تحقیقات سے منسلک ذرائع نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ شوٹر حال ہی میں 18 سال کا ہوا تھا اور اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More